ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور : بی جےپی کے رکن اسمبلی شیورام ،اترکینرا پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار ؟:ڈی کے شیوکمار کا آفر؟

یلاپور : بی جےپی کے رکن اسمبلی شیورام ،اترکینرا پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار ؟:ڈی کے شیوکمار کا آفر؟

Mon, 01 Jan 2024 20:05:00    S.O. News Service

بنگلورو :2 جنوری  (ایس اؤ نیوز )اترکنڑا ضلع یلاپور حلقہ سے بی جےپی کے رکن اسمبلی شیورام ہیبار اور بی جےپی کے ہی رکن اسمبلی ایس ٹی سوم شیکھر کے باغی تیور بی جےپی کےلئے سردرد بنے ہوئے ہیں۔ کہاجارہاہے کہ  اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار نے دونوں سے کہاہےکہ اگر وہ پارٹی میں شامل ہوجاتےہیں تو انہیں آئندہ ہونےوالے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کا امیدار بنایاجائے گا۔ اور اسی بھروسے دونوں بی جےپی لیڈران سنکرانتی یعنی 14جنوری کے بعد کانگریس میں شمولیت اختیار کئےجانے کی خبریں گردش میں ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اترکنڑا ضلع یلاپور حلقہ کے رکن اسمبلی شیورام ہیبار کو اترکینر اپارلیمان حلقہ سے اور ایس ٹی شوم شیکھر کو بنگلورو شمال سے لوک سبھا کا امیدار بنایاجائے گا۔ دونوں کے تعلق سے خبر گرم ہےکہ دونوں بہت جلد بی جےپی کو الوداع کہہ سکتےہیں۔ کیونکہ سب کو معلوم ہے کہ  دونوں ارکان اسمبلی اپنی ہی پارٹی  بی جےپی سے دوری بنائے رکھی ہوئی ہے۔ بطور ثبوت یہ کہاجارہاہے کہ دونوں نے کئی مرتبہ کانگریس لیڈران سے انفرادی طورپر ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ اب ریاستی کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار بھی اس سلسلےمیں ہائی کمان سے بات چیت کرنے کی بات کہی جارہی ہے۔

بہت جلد ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار اور وزیر اعلیٰ سدرامیا لوک سبھا امیدواروں کےمتعلق ہائی کمان سے بات چیت کے لئے دہلی جانےوالےہیں۔ اسی دوران ان دونوں کو بھی کانگریس میں شامل کئےجانےکے متعلق گفتگو کاامکان ہے۔ دونوں نے کانگریس میں شمولیت کی حامی بھری ہے۔ 4جنوری کو نئی دہلی میں ہونےو الی میٹنگ کے بعد ان دونوں ارکان اسمبلی کی شمولیت کے متعلق فیصلہ لئے جانےکی بات کہی جارہی ہے۔


Share: